حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں مبینہ طورپر 13سالہ لڑکی کا جنسی زیادتی کے بعد قتل ‘ پولیس نے لاش سانگھڑ لے جانے کی کوشش ناکام بناکر ‘ٹنڈوآدم کے قریب سے تحویل میں لیکر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردی‘ شبہ میں مقتولہ کا ماموں گرفتار‘ پولیس کاکہناہے کہ مقتولہ بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس پر لاش تحویل میں لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود وادھواہ روڈ پر زین ٹاور کے فیلٹ نمبر12میں ماموں کے ساتھ رہائش پذیر سنجھورو کی رہائشی 13سالہ مریم لغاری بنت امجد بیگ لغاری پراسرارطورپر ہلاک ہوئی تھی جس کی لاش اس کاماموں حمایت علی بیگ لغاری فوری طورپر آبائی گوٹھ سنجھورو کے گوٹھ تارو خان لغاری لیکر روانہ ہوگیاتھا ‘13سالہ بچی کے مبینہ طوراورجنسی زیادتی کی اطلاع پر بھٹائی نگرپولیس نے فوری طورپر کاروائی کرکے ٹنڈو آدم کے قریب سے بچی کی لاش ماموں کی تحویل سے لیکر سول اسپتال منتقل کردی اور پوسٹمارٹم کےلئے لیڈی میڈیکل آفیسر کو طلب کرلیاہے۔