• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایشین ایوارڈ کے لیے منتخب

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایشین ایوارڈ کے لیے منتخب ہوگئے۔

ایشین ایوارڈ کی تقریب کل ہوگی ، مشتاق احمد ایوارڈ وصول کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے، یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہی ممکن ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ 92ورلڈکپ،کاؤنٹی کرکٹ،پھر6 برس انگلینڈ کی ٹیم سےوابستگی پرایوارڈدیاجارہاہے۔

ایشین ایوارڈمختلف شعبہ ہائےزندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں کودیاجاتاہے۔

تازہ ترین