وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ خود کرپشن کی چیمپئن ہے، بلاول کی سیاست کو زرداری کی کرپشن کھا گئی ہے ۔
وزیر اطلاعا ت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے پیپلز پارٹی کی نیب کو درخواست دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کا ایشو اٹھا کر پیپلز پارٹی شرمندگی چھپانا چاہتی ہے، پہلے یہ اپنے سیاہ کرتوتوں کا پہلے جواب دے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں لوٹ مار کی داستانیں ابھی بھی زبان زد عام ہے جبکہ بی آر ٹی منصوبہ شفاف منصوبوں میں سے ایک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی آرٹی منصوبے میں ایک پائی کی کرپشن بھی ہوئی تو اس کا دفاع نہیں کریں گے، انہوں نے بتایا کہ جلد زرداری کرپشن میں جیل جانے والے ہیں۔