• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازجون میں ہو گا

پیرس (اے پی پی) آٹھواں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ رواں سال 7جون سے فرانس میں شروع ہو گا۔ امریکن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ 7جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں 6گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین، سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا، گروپ ڈی میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان، گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ جبکہ گروپ ایف میں دفاعی و عالمی چیمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔ 7جون کو فرانس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم 11جون کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24اور 25جون، کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29جون، سیمی فائنلز 2اور 3جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7جولائی کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین