• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف حکام سے کیا بات ہوئی،صحافی،پاگل مجھے پاکستان میں لینڈ نہیں کرنے دینگے،اسد عمر کا جواب

واشنگٹن(ایجنسیاں ) ”آئی ایم ایف حکام سے کیا بات ہوئی،صحافی کا سوال،پاگل مجھے پاکستان میں لینڈ نہیں کرنے دینگے،اسد عمر کا جواب “۔گزشتہ روز امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کرنے آنے والے وزیر خزانہ اسد عمر جب باہر نکلے تو اس موقع پر میڈیا نے انھیں گھیر لیا جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے کیا بات ہوئی، تفصیل تو بتائیے؟ جس پر وزیرخزانہ بولے پاگل! مجھے پاکستان میں لینڈ نہیں کرنے دیں گے۔۔وزیر خزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں پی ٹی آئی کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مجھے مشورہ دیا جا رہا تھا کہ آئی ایم ایف میں جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ اب تک آئی ایم ایف پروگرام اس لیے نہیں لیا تھا کہ ہمارے اور ان کے درمیان خلیج تھی، پچھلے6 ماہ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ معلومات کا تبادلہ ہوا ہے۔
تازہ ترین