اسلام آباد (نیٹ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کو اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ اور ای سی جی بھی کی گئی جبکہ مزید ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔