لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ نالائق ، نااہل ، چور ، جھوٹی اور بدنیت حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے جسے عوام سے چھپا رہی ہے ،نالائق اور جھوٹی حکومت پارلیمنٹ سے بھاگ گئی کیونکہ یہ سچ کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتی، تحریک انصاف کی حکومت چور دروازے سے فنڈنگ لینے کی عادی ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنا آئی ایم ایف پرہونے والے مذاکرات کو قوم سے چھپانے کی سازش ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت چور دروازے سے فنڈنگ لینے کی عادی ہے ، تحریک انصاف کو بھی جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے ذریعے چلایا گیا ،اب چور دروازے سے آئی ایم ایف کے معاہدے کو عوام سے چھپایا جارہا ہے ۔