• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ڈالر150روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا، خورشید شاہ

سکھر(صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر ڈیڑھ سو روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ ڈالر150روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سے چھپایا جا رہاہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔
تازہ ترین