• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا، اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔

واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نےکہا آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے، اگلے دو دن میں یہ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن اگلے چند ہفتوں میں پاکستان آئے گا اور حکومت کے ساتھ تکنیکی تفصیلات طے کی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عرصے سے ادائیگی کے توازن میں بحران سے گزر رہا ہے، پاکستان میں اسٹرکچر کی سطح پر کچھ چیزیں غلط ہیں، کچھ فیصلے اور لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ استعفی کی باتیں غلط ہیں، میں کہیں نہیں جارہا، جب میں وزیر اعظم کے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مسائل اور تجارت پر بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے بھارت میں آنے والی نئی حکومت پاکستان کے ساتھ بیٹھے گی۔

تازہ ترین