• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن دفاع سے غافل نہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، رات کے اندھیرے میں بھارت کا سویلین آبادی پر حملہ کھلی جارحیت اور بزدلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملے میں معصوم بچے کی شہادت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید