ترکی کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہاقان فیدان نے بھارتی حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیے کی پاکستان میں شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔
ہاقان فیدان نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 مئی کو بھارت کے حملے نے ایک مکمل جنگ کا خطرہ پیدا کر دیا، امید ہے پاک بھارت تصادم میں کشیدگی کم کرنے کےلیے جلد از جلد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین سمجھداری کا مظاہرہ کریں، ترکیے پہلگام حملے کی تحقیقات کےلیے پاکستان کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔