وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا خصوصی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج بلایا گیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کیے۔
پشاور میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے، ضلعی، ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس بھی آج سے بحال کر دی جائے گی۔
اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
جناح اسپتال میں بھی ریبیز کا 12 سالہ مشتبہ مریض لایا گیا، لڑکے کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ پھٹنے کا حادثہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں پیش آیا۔
پولیس اہلکاروں کی اپنے اپنے اضلاع میں واپسی کا عمل کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
مالاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ نے لیوز کے 10 تھانوں کے صوبیداروں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ذرائع آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کی خبر سامنے آگئی۔
مریم نواز نے کہا کہ فرق وسائل کا نہیں، نیت اور اہلیت کا ہے، اگر پنجاب ستھرا ہو سکتا ہے تو خیبر پختونخوا کیوں نہیں؟
ڈی پی او کے مطابق دھماکا دستی بم کا تھا یا کواڈ کاپٹر ڈرون، تمام پہلوؤں کا جائرہ لے رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ کے پی میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم نے فوری گاڑیاں دینے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی پانی کی طرح ہے، اپنا راستہ نکال لیتی ہے۔ آج جن ویب سائٹس پر پابندی لگاتے ہیں، بچے وی پی این استعمال کرکے ان تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے قرضوں کی مالیت بڑھانے کی ہدایت کردی۔