• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین نے شاہ محمود سے اختلاف کو گھر کا مسئلہ قرار دیدیا

تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اختلاف کو گھر کا مسئلہ قرار دے دیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے اختلاف ہمارے گھر کا معاملہ ہے،جس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھر کا مسئلہ جلد گھر ہی میں حل ہوگا،ملک میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اکھٹا ہونے کی کوشش کرتی ہے مگر ہو نہیں پا رہی۔

تازہ ترین