• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب محبت میں بھی منافع چاہتے ہیں!خبرناک میں (ڈمی) زرداری کی دلچسپ گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ کا ایک اور دلچسپ شو ہفتے کو نشر کیا جائے گا جس میں (ڈمی) زرداری مہمان ہوں گے۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب محبت میں بھی منافع چاہتے ہیں۔ ہر بار آئین کو بچایا اب خود کو بچاؤں گا۔ مسرور کلب نے بلیک ہول میں قبضہ گروپ دکھا دیا۔ مجھے جیل سے نہیں مچھندر اور مچھروں سے ڈر لگتا ہے۔ شو میں جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں بونا قنچے کھیلتا پکڑا گیا، ریڑھ کی ہڈی کے ڈاکٹر صرف انسانوں کو برباد کریں گے اور کون ساری زندگی ایک شخص کی جذباتی غلامی کرے؟۔ شامل ہیں۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین