ہزار گنجی دھماکے کے زخمیوں کا کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
کوئٹہ کے بی ایم سی اسپتال میں 12 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سول اسپتال میں 4 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں لائے گئے 38 زخمیوں میں سے 26 کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقع سبزی و فروٹ منڈی میں ایک دکان کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
شہداء میں ہزارہ کمیونٹی کے 8 افراد، ایف سی اہل کار اور 2 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔