• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم کے بادشاہ بننے پر کیٹ مادر ملکہ کا تاج پہنیں گی

لندن (نیوز ڈیسک) کیٹ مڈلٹن اس وقت مادر ملکہ کا تاج پہنیں گی جب شہزادہ ولیم بادشاہ بنیں گے۔ برطانوی اخبار سن کے مطابق ڈچز آف کیمرج ممکنہ طور پر ملکہ بننے پر بیش قیمت تاج اپنے سر کی زینت بنائیں گی، جس میں2800ہیرے بشمول105قیراط کا مشہور کوہ نور ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔ شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق تین بچوں کی ماں کیٹ مڈلٹن برطانوی ولی عہد سے شادی کے باعث ایک روز ملکہ بن جائیں گی۔ انہیں بادشاہ کے ہمراہ ایک سادہ تقریب میں تاج پہنایا جائے گا۔ مادر ملکہ ایلزبتھ اس وقت ملکہ بنی تھیں جب ان کے شوہر جارج ششم کو شاہی تاج پہنایا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی تاج پوشی کے موقع پر ہیروں سے جڑا تاج پہنا تھا اور ممکنہ پور پر کیٹ بھی وہی تاج پہنیں گی۔ ملکہ ایلزبتھ نے کوہ نور ہیرا جڑا تاج1937ء میں پہنا تھا، جسے اس وقت کے شاہی جیولر گیراڈ اینڈ کو نے ملکہ کے لیے تیار کیا تھا۔ واضح رہے کہ صرف21گرام وزن کے تاریخی کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے پاکستان اور بھارت مطالبہ کرچکے ہیں۔
تازہ ترین