• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دہشت گردی بزدلانہ کارروائی ہے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( خبرنگارخصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولاناسید ضیاء لحسن شاہ،مولاناعبدالشکوریوسف،قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق ،مولانا خالدمحمود،مولانا عبدالعزیز ،مولانا علیم الدین شاکر نے کوئٹہ ہزارگنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے اوراس کے نتیجہ میں 20بے گناہ انسانوں کی المناک شہادت اور پچا س کے قریب شدید زخمی ہونے کے دلخراش المیہ پر شدیدغم وغصہ اورسخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک بارپھر عالمی دہشت گردوں اور ملک میں موجود ان کے آلہ کاروں نے وطن عزیز کے بے گناہ انسانوں کودہشت گردی کا نشانہ بناکرایک بار پھر اپنی مذموم اوربزدلانہ کار روائی کی ہے ایسی کارروائیاں کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔
تازہ ترین