• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا دیاگیا ،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع کے تمام ہسپتالوں مراکز صحت اور گائنی ہاسپٹل میں ادویات کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ سٹی سکین ایکسرے اور تمام طبی ٹیسٹوں کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ غریب مریضوں کو ہیپاٹائٹس اور انسولین کی ویکسی نیشن بھی ان کی دہلیز پر بلامعاوضہ پہنچائی جا رہی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنرمدثرریاض ملک نےگزشتہ روز ٹاؤن ہاسپٹل نیو ملتان کا اچانک دورہ پر مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئےکی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹاؤن ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے طبی آلات اور دیگر مشینری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔جس کا واضح ثبوت تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے گزشتہ روز گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں تعلیمی معیار، اساتذہ کی حاضری اور بچوں کو پڑھائے جانے والے نصاب کا بھی جائزہ لیا۔سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے طلباء کے ہمراہ بیٹھ کر اساتذہ کی قابلیت چیک کرنے کیلئے لیکچر سنا اور بعد ازاں انہوں نے بچوں کو اکنامکس اور دیگر مضامین کے پر خود تفصیلی لیکچر بھی دیا۔
تازہ ترین