• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سوچ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ،اعلیٰ مقصد کے تحت زندگی گزاریں ،احسن اقبال

اسلام آباد(پرویز شوکت، وقائع نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے نوجوان نسل پر زوردیا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان کا سفیر بننا ہوگا مذہب کو بدنام کرنے والوں کو بتانا ہوگا ہم امن پسند قوم ہیں۔ جس قوم کے نوجوان مشکلات سے نہ گھبرائیں اسے شکست نہیں دی جاسکتی زندگی بہت اہم ہے اسے ہلہ گلہ کی نذر نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ منفی سوچ والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ بحریہ یونیورسٹی علم کی روشنی کو پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے وہ یہاں بحریہ یونیورسٹی اور جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام بحریہ یوتھ ٹیکنو تھون کی بڑی تقریب میں مہما ن خصوصی کی حیثیت سے خطا ب کررہے تھے بحریہ یوتھ ٹیکنو تھون کےمیگا ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرکے اپنی ذہانت کےاظہار کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے قبل ازیں بحریہ یونیورسٹی کے پروریکٹر ائر ایڈ مرل سلیم اختر بلال امتیاز ملٹری نے اس میگاایونٹ کے اعزاض و مقاصد بیان کئے اورکہا کہ ہماری یونیورسٹی کی توجہ صرف تعلیم اور اعلیٰ ترین کا میابیوں پر مرکوز نہیں بلکہ غیر نصابی سرگرمیوںکے ذریعے تمام طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور شخصیت بہتر بنانے کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر شہزاد خالد نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا ۔تقریب سے خواجہ سعد حمید، سلیم رفیق،ائر ایڈ مرل ریٹائرڈ شاہد سعید نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر شہزاد خالد نے کہا کہ یونیورسٹی کے تین کیمپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پاکستان کے بڑے شہروں میں کالج موجود ہیں اور یہ نوجوان نسل کی بہترین تعلیم تربیت کرکے انہیں مستقبل کا لیڈر بنارہی ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرہ آپریشن ٹیکنالوجی سلیم رفیق نے کہا کہ ٹیکنو تھان سفر کا آغاز ہے اختتام نہیں۔ چائنا پاک کوریڈور کے تحت ترقی کی نئی راہیں کھیلیں گی اس کے تحت شاہراہیں صنعتی زون اور یونیورسٹیاں بنیں گی اور ایک معاشی انقلاب برپا ہوگا۔ احسن اقبال کہا کہ زندگی میں منفی سوچ رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ویسے تو جانور بھی شیلٹر بناتا ہے وہ خوراک کی تلاش میں مگن رہتا ہے اورنسل کو آگے بڑھاتا ہے اگر انسان بھی ان تین چیزوں میں مگن رہے تو اس میں اور حیوان میں کوئی فرق نہیں ،اگر ہم اپنی محض ذات کے لئے کام کریں تو زندگی جانور سے کم نہیں ہمیں اعلیٰ مقصد کے ساتھ زندہ رہنا ہے۔ دنیا کو بہتر جگہ بنانے کےلئے ہمیں دنیا کو اچھی حالت میں چھوڑنا ہوگا۔ خدا سے تعلق جوڑیں تاکہ اللہ کی مدد سے کامیابیاں ملیں۔ ہمیں علم کے حصول کے لئے جنگ لڑنی ہے اور نئی ایجادات کے ذریعے اپنا لوہا منوانا ہے۔ امریکہ میں ہرقسم کے خرافات ہیں۔ پاکستان کی خامیوں کو اجاگر نہ کریں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کریں۔ واضع رہے کہ بائٹ کاسہ روزہ ایونٹ25ماڈلزپر مشتمل ہے جن میں ٹیکنیکل نان ٹیکنیکل ، سپورٹس، تھیم ، بیسڈ، اوپن چیلنج اور سوشل ا یونٹس شامل ہیں۔ ٹیکنیکل ایونٹس مائکروکنٹرولر انٹرفیس روبوٹکس، پروگرامنگ فریک، انوویشن موبائل ایپلیکیشن، لاجک میڈنیس، سپیڈ وائرنگ اور پروجیکٹ ایگزیبیشن۔ نان ٹیکنیکل سپورٹس، تھیم ، بیسڈ، اوپن چیلنج اور سوشل یونٹس ، تھیم بیسڈ ایونٹ تخلیقی فوٹو گرافی، رووداد سکھاں، ڈیکلیمیشن، سکیونجرہنٹ ، ای ۔ گلیمنگ شارٹ فلم اور ایڈمیکنگ، سپورٹس ایونٹ فٹ بال، بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، اوپن چیلنج مقابلے، ذہنی آزمائش بوری ریس ، فیکٹر اور سوشل ،ایونٹ کلچرل نائٹ، میوزیکل کنسرٹ پر مشتمل ہے۔ BYTEمیں یونیورسٹوں اور کالجوں کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے تاکہ وہ اپنی ذہانت کا اظہار کرکے اپنے اداروں کیلئے انعامات لے جاسکیں۔اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ، اسلام آباد ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز،لنٹ اقراء یونیورسٹی، SZABIST، فائونڈیشن یونیورسٹی، فاسٹ لاہور، انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی، پنجاب یونیورسٹی اور کامسیٹس اور دیگر بہت سے اداروں کے 2000سے زائد طلباء ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔
تازہ ترین