اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اسحاق ڈاراورمفتاح اسماعیل کے سوالوں کاجواب نہیں، اسحاق ڈارپرپابندی سے عوام کی زبان بندنہیں ہوگی، حکومت معیشت کو درست کر نے کی بجا ئے اپو زیشن کو جیلوں میں ڈالنے اور ان کیخلاف کیسز بنا نے پر لگی ہو ئی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عمران خان صاحب آپ وزیر اعظم ہیں ، الزام نہ لگائیں کرپشن ثابت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگریب کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب کی پریس کانفرنس جو وزیر خزانہ اسد عمر کو امریکا فائننس سیکٹری سے ملنے سے انکار کیا اور سفارتی سطح پر ناکامی ہوئی ہے اْس سے نظر ہٹانے کیلئے پریس کانفرنس کروائی گئی ۔