• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال گراؤنڈ سے بھی زیادہ بڑے طیارے کی پہلی پرواز

کراچی ( جنگ نیوز) فٹبال گراؤنڈ سے بھی بڑا دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھر لی ہے۔اس کے 385؍ فٹ کے پرَ یا بازو کسی فٹ بال فیلڈ سے زیادہ چوڑے ہیں اور اس طرح اسے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بناتے ہیں۔ اس طیارے کے نوز سے دم تک لمبائی 238؍ فٹ ہے جبکہ یہ 50؍ فٹ لمبا ہے اور اس میں 6؍ انجن نصب کیے گئے ہیں۔اس کا وزن پانچ لاکھ پاؤنڈ ہے اور اس کے دونوں کیبن کیلئے 28؍ پہیے لگے ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسٹراؤ لانچ نامی اس طیارے نے آزمائشی پرواز کا مظاہرہ کیا اور یہ اتنا بڑا ہے کہ اسے چلانے کیلئے 2؍ کیبن اور کاک پٹس کی ضرورت ہے۔ یہ طیارہ خلاء میں سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے سب سے پہلے جون 2017ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔
تازہ ترین