• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری شجاعت

لندن (این این آئی)مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے‘پنجاب میں وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھا جائے ،نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نلکے کے بھی گنتے تھے‘ ملاقاتیں کرنا فضل الرحمن کی عادت ہے ‘مجھ سے بھی ملنے آئے تھے ۔ اتوار کو یہاںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیراعلیٰ بزدارسیاسی طور پر طاقت ور ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے تنقیدی انداز میں سوال کیا کہ کیا آپ نے کوئی کشتی لڑانی ہے کہ تگڑا وزیر اعلیٰ چاہئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایماندار شخص ہیں‘ان کی نیت صاف ہے اور ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین