• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن بہاراں نیزہ بازی اور کبڈی ٹورنامنٹ کاانعقاد

کاہنہ(نامہ نگار)میٹروپولیٹن کے زیراہتمام کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کے نام سے جشن بہاراں نیزہ بازی اور کبڈی ٹورنامنٹ کاہنہ کے علاقہ خانوہارنی شریف میں ہوا جس میں نیزہ بازی اور کبڈی کی صوبے بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی لارڈ میئر لاہورکرنل (ر)مبشر جاوید اقبال,پرویز ملک ڈپٹی میئر راو شہاب الدین,چیئرمین ملک جاوید اقبال, منشاء سندھو نے شرکت کی جشن بہاراں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے گھڑ سواروں نے اپنے کرتب دکھائے نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن محمدیہ چراغیہ شاہ چراغ نے حاصل کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم محمدی حیدری سلطانیہ شاہین نے حاصل کی اور تیسرے پوزیشن رائل ٹینٹ پیکنگ نے حاصل کی ۔
تازہ ترین