• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کی مینگرووز کی شجر کا ری مہم 2019 کا آغاز


پاک بحریہ نے مینگرووز کی شجر کا ری مہم 2019 کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب پورٹ قاسم میں منعقد ہوئی،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس شجر کاری مہم کے تحت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریبا 20 لاکھ مینگرووز لگائے جائیں گے۔

کمانڈر کوسٹ نے کہا کہ مینگروزکے جنگلات کی کٹائی نے ساحلی پٹی کے حیاتی نظام تنوع اور لوگوں کے زریعہ معاش کو بھی متاثر کیا ہے۔

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے کہا کہ پاک بحریہ ساحلی پٹی کے دفاع کے علاوہ اس کے قدرتی ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

کمانڈر کوسٹ کا کہنا تھاکہ گذشتہ تین سال میں پاک بحریہ چالیس لاکھ سے زائد مینگرووز لگا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو بحری ماحول کے تحفظ کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے -

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مینگرووز شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی، وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

تازہ ترین