پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور دہشت گردوں کے مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پولیس اور دہشت گردوں کے مقابلے میں اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہاکہ حیات آباد فیز 7 کے ایک گھر میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنے والے موجود ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،گھر میں 6 سے 7 دہشتگرد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،اس دوران اے ٹی ایس کا ایک اہلکار شہید ہوا ہے، جس کا تعلق بڈھ بیر ماشو خیل سے ہے،جس کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔