• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر علاج 9ماہ کی بچی کے والد سے ہتک آمیز روئیے پر ایس پی گلشن معطل

کراچی(اسٹاف رپو رٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کو زیر علاج 9ماہ کی بچی نشوا کے والد قیصر سے ہتک آمیز روئیے اور دھمکیا ں دینے پر فوری طور پر معطل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز دارالصحت اسپتال میں ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کی نشوا کے والد سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ایس پی گلشن اقبال زیر علاج نشوا کے والد کو مبینہ طور پر مختلف باتوں سے ڈراتے دھمکاتے رہے ، ایس پی نے نشوا کے والد قیصر کو کہتے رہے کہ نقصان سوائے آپ کے کسی کا نہیں ہو گا، ویڈیومیں مزید کہا کہ ہمارے مفاد اپنی جگہ ، جو تکلیف آپ کو ہو گئی ، وہ کسی اور کو نہیں، فیصلہ آپکا ، مقدمہ درج کرائیں لیکن پھر آُپ خود سے سوال کریں ، نقصان آپ کا ہو گا، اس موقع پر ایس پی گلشن اقبال کو پیپلر پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدراقبال ساند نے باتیں سنا ئیں،اور کہا کہ آپ بار بار کہہ رہےہیں کہ نقصان آپ کا ہو، انکا نقصان تو ہو چکا ہے ، جس پر ایس پی گلشن اقبال نے کہا میں آپ سے بات نہیں کر رہا، آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں ،میں والد سے سوال کررہا ہوں ، اور انکا جواب دینا بھی بنتا ہے ۔ بچی کے والد نے کہا کہ ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے مجھے آئی سی یو سے نیچے بلوایا، جبکہ میں ان کو اوپر آنے کا کہتا رہا،میں آئی سی یو سے نیچے آیا تو طاہر نورانی یکدم بر ہم ہو گیا اور کہا کہ کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،اور ایس پی گلشن اقبال کہتے رہا ، نقصان آپکا ہو گا، میں اس کی اس بات سے خوفزدہ ہوں،طاہر نورانی بار بار اکیلے میں بات کرنے کا کہتا رہا۔
تازہ ترین