اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضر ہونے کی ہدایت کر دی۔ پیر کو سماعت کے دوران شریک ملزمان این اے زبیری اور غلام مصطفیٰ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف ، عبدالماجد اور شاد رفیع کی طرف سے استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں جو عدالت نے منظور کر لیں ۔