کوہاٹ(نمائندہ جنگ )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت مفاد عامہ کی خاطر ضلع میں پلاسٹک بیگز کی تیاری ،فروخت اور استعمال پرفوری طورپر عرصہ 60دن کے لئے پابندی عائد کردی ۔حکم کی خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔