• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی ویژن اور فلموں کے مقبول اداکار احسن خان،اب بنیں گے، شار رُخ خان!! احسن خان نے نمائندہ جنگ کو ایک ملاقات میں بتایا کہ میں نے ڈراما سیریل ’’اڈاری ‘‘ میں مختلف رول کرکے ناظرین کے دل جیتے تھے اور اب مجھے ناظرین نئے روپ میں دیکھیں گے۔ فن کار کو وراسٹائل ہونا چاہیے۔ میں ٹیلی ویژن اسکرین پر شاہ رخ خان بنوں گا اور تین چار برس بعد اب جیو کی اسکرین پر نظر آئوں گا۔ نام ور ہدایت کار مظہر معین کا ڈائریکٹ کیا ہوا ڈراما ’’شاہ رُخ کی سالیاں‘‘ میں رومانٹک اور مزاحیہ کردار ادا کررہا ہوں۔

ممتاز ڈراما نگار ڈاکٹر یونس بٹ کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں میرے ساتھ جاوید شیخ، ریحان شیخ، رمشا خان، حنابیات، صبا فیصل اور حنا دل پزیر بھی جلوہ گر ہوں گی۔ مذکورہ ڈراما رمضان المبارک میں روزانہ پیش کیا جائے گا۔ سیونتھ اسکائی کے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے کمال کی پروڈکشن کی ہے۔ ناظرین ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔ پاکستانی سنیما گھروں کی موجودہ صورت حال کے بارے میں احسن خان نے کہا کہ ہمارے پروڈیوسرز کو پیسا وصول فلمیں بنانا ہوں گی۔ غیر ملکی فلموں پر پابندی سے تھوڑی مشکلات کا سامنا ضرور ہے، لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ ہمیں معیاری فلمیں بنانا ہوں گی اور ساتھ ہی فلم سازی کی رفتاری بھی تیز کرنا ہوگی۔ میں ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، جو آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔اس کے علاوہ ٹی وی کمرشل بھی کررہا ہوں۔

تازہ ترین
تازہ ترین