صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کوئٹہ کی ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی فروٹ مندی دھماکے کے شہید افراد کے لواحقین سے ملاقات کی ۔
انہوں نے اس موقع پر شہدائے ہزارہ برادری کے ورثاء سے تعزیت کی اور ان کی ارواح کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ بھی کی۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف رہے گا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مزید تیزی سے عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شہیدوں کے لواحقین کے لیے مالی پیکبج کا اعلان قطعی طور پر جان کا متبادل نہیں ہو سکتا۔۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ یہاں آنے کا مقصد شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرنا اور زخمیوں کی عیادت کرنا تھا۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے استقبال کیا۔
بعد میں صدر گورنر ہاؤس پہنچے جہاں ان سے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ملاقات کی ،اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورت حال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
صدر مملکت اسپتال بھی جائیں گے جہاں وہ سانحے کے زخمیوں کی عیادت اور مزاج پرسی کریں گے۔