• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کلنک میں کام کرنے کی وجہ پاکستان سے تعلق ہے‘

بالی ووڈ کے سنجو بابا یعنی سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’کلنک‘ اس لیے سائن کی ہے کیونکہ اُن کا پاکستان سے گہراتعلق ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارسنجے دت نےایک انٹرویو میں بتایا کہ اُن کی فلم ’کلنک ‘ میں کام کرنے کی اہم وجہ پاکستان سے گہرا جذباتی تعلق ہے۔ سنجے دت نے مزید بتایا کہ فلم میں اُن کے کردار کا نام ’پاتریاچ بلراج چوہدری‘ ہے جو ان کے والد سنیل دت کا اصل نام ہے اور وہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان سے بھارت منتقل ہوئے تھے جبکہ اس فلم کی کہانی بھی کچھ اس سے ملتی جلتی ہے۔

سنجے دت نےمزید بتایا ہے کہ انہیں اس فلم کا اسکرپٹ سب سے پہلے کرن جوہر کے والد یش جوہر نے 1993 میں فلم ’گمراہ‘ کی شوٹنگ کے دوران سنایا تھا مگر اس وقت کچھ وجوہات کے سبب وہ یہ فلم مکمل نہیں کرسکے تھے، لیکن جب کرن جوہر نے انہیں ایک مرتبہ پھر سے وہی اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو انہوں نے فوراً اس میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔‘

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یش جوہر نے 15سال قبل اس فلم کے سیٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ بھی کیا تھا مگر اس کے باوجود وہ یہ فلم پوری نہیں کر سکے تھے۔

کلنک رواں مہینے ریلیز کی جائے گی جس میں ورن دھون، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا، آدتیہ رائے کپور، سنجے دت اور مادھوری ڈکشت مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گئے۔

تازہ ترین