• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پولیس مقابلے کی مکمل تحقیقات ہونگی، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قانون و اینٹی کرپشن مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کی مکمل تحقیقات ہوں گی، ڈیڑھ سالہ بچے احسن کی ہلاکت کا شدید دکھ ہے، حکومت سندھ احسن کے ماں باپ کو انصاف دلائے گی۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں احسن کے والدین کے ساتھ ہیں، احسن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

صوبائی مشیر کا مزید کہنا ہے کہ پولیس مقابلہ کی مکمل تحقیقات کے بعد کاروائی کی جائے گی، واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین