• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں نیب کو غیر ملکی لاء فرمز اور وکلاء کی ادائیگیوں کی سمری سمیت پندرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاک آرمی کے اسپیشل سیکورٹی ڈویژن کےلیے فنڈز اور رواں مالی سال کی دفاعی سروسز کی تکنیکی گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائے گی جبکہ محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس کے لیے ایک ارب تینتیس کروڑ روپے گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات میڈیا پر مہم کے لیے خصوصی گرانٹ اور وزارت داخلہ ویزا نظام کی میڈیا میں تشہیر کی سمری پیش کرے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے حکومتی ضمانت اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ لائسنس کے اجراء کے معاملے پر غور کیا جائے گا اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ مارجن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایف آئی اے، ایف سی کے پی ہیڈ کوارٹر کے لیے تین کروڑ نواسی لاکھ روپے گرانٹ کی سمری ایجنڈے میں شامل ہیں، گلگت بلتستان کونسل کے لیے تینتیس کروڑ ستر لاکھ روپے اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کےلیے ستر کروڑ روپے گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین