کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر عالمی تنظیم کی جانب سے جرمانہ پی ایچ ایف کی نااہلی کا نتیجہ ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایچ ایف نے اپنے جواب میں عدم شرکت کا سارا ملبہ حکومت پاکستان پر ڈال کر ملک کو بدنام کیا ہے جس کا بین الصوبائی رابطے کی وزارت کو نوٹس چاہئے۔