• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، صدر عارف علوی کی ہزارہ ٹائون آمد

کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ، قیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،ملکی ترقی کیخلاف سازش کو ناکام بنایا جائیگا،شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ان خیالا ت کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ کی ہزارہ ٹائون امام بارگاہ ولی عصر میں سانحہ ہزار گنجی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مزید کام کیا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔ یہ اعتراض اپنی جگہ رہے گا کہ قومی ایکشن پلان پر اور تیزی سے عملدرآمد کیا جائے، میں سمجھتا ہوں اس بات میں بڑی اہمیت ہے کہ اس کے اندر حکومت چوکنا رہے ۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں پر لوگوں کے اندر نفاق نہیں آیا۔جب میں مغرب اور دیگر جگہوں پر دیکھتا ہوں وہاں یہ معاملہ بہت خراب بھی ہوا اور پوری قوم تباہ ہو گئی۔ تباہی وہاں پر آتی ہے جہاں نفرتیں ڈال دی جائیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ کے شہدا ء کے لواحقین کے لئے مالی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین