اوکاڑہ کے نواحی قصبہ حویلی لکھا میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق حویلی لکھا کے محلہ اسلام نگر میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین کمسن بہنیں جن میں 4 سالہ مبرا، 3 سالہ مفضیرہ اور 6 ماہ کی مائرہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو خواتین غلام فاطمہ اور شاہدہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بہنوں کا والد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکپتن سے حویلی لکھا شادی میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔