آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھارت اور افغانستان میں شدید بارشوں،سیلاب نے تباہی مچادی


بھارت اور افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی ہے۔

بھارت میں مختلف حادثات میں 22 افراد اور افغانستان میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بارشوں اور طوفانی موسم کی تباہ کاریاں جاری ہیں،مختلف حادثات میں راجستھان میں 6 اور مدھیہ پردیش میں16 افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔

صوبے ننگر ہار کے ایک گاؤں میں شدید بارشوں کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی ، حادثے میں ایک ہی خاندان کے4 افراد ہلاک ہو گئے جس میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید