آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ’بھارت‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کیا ہےجس میں وہ 90کی دہائی والے سلمان لگ رہے ہیں۔ پوسٹر میں انہوں نےایک سرکس آرٹسٹ کا روپ دھارا ہوا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیاہے، جس میں وہ اب سے بہت جوان دکھائی دے رہے ہیں۔سلمان نے فلم کا پوسٹر اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوسٹ کیا اورساتھ میں لکھا ہے کہ ’جوانی ہماری جانِ من تھی۔‘


واضح رہے کہ سلمان خان کی جانب سے فلم بھارت کا پہلا پوسٹر چند روز قبل جاری کیاگیاتھا، اس پوسٹر میں دبنگ خان ایک بوڑھے آدمی کے روپ میں نظر آرہے تھے،جس کے سر اور داڑھی کے بال سفید ہیں۔

انہوں نے اُس پوسٹر کے ساتھ لکھا تھاکہ ’جتنے سفید بال میرے سر اور داڑھی میں ہیں اس سے کہیں زیادہ میری زندگی رنگین ہے۔‘

جاری کردہ ان دو پوسٹرز کے بعدسلمان خان کی فلم بھارت کا اب سے روز ایک نیا پوسٹرجاری کیا جائے گا اور ان پوسٹرز کے ذریعےفلم میں سلمان کے ادا کردہ پانچوںکرداراور فلم کی باقی کاسٹ کے کرداروں کے روپ منظر عام پر لائے جائیں گے۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کردہ یہ فلم رواں سال 5 جون یعنی عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں