• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

راہول گاندھی کے مترجم کی حماقتیں، مذاق بن گیا

بھارت میں ان دنوں انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے جہاں مختلف سیاسی جماعتیں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مختلف جتن کرتی نظر آرہی ہیں۔

کیرالہ میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا اپنی انتخابی مہم میں انگریزی میں خطاب کرنے پر مترجم کی وجہ سے مذاق بن گیا۔



بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے میدان سجایا جہاں راہول گاندھی کے انگریزی میں خطاب کا تامل زبان میں ترجمہ کرنے کیلئے ایک خصوصی مترجم (ٹرانسلیٹر) بھی اسٹیج پر موجود تھا۔

راہول کی تقریر کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب کئی مرتبہ مترجم کو خود ہی سمجھ نہ آیا کہ انہوں نے کیا پیغام دیا ہے جبکہ کئی بار انہوں نے غلط پیغام ہی ترجمہ کرکے جنتا تک پہنچا دیا۔

اس صورتحال سے راہول گاندھی بھی کافی پریشان دکھائی دیئے تاہم انہوں نے ضبط کا دامن نہ چھوڑا۔

دوسری جانب سوشل میڈیاپرراہول گاندھی کی تقریر اور مترجم کی حرکتوں کامذاق بناہوا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین