کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی ہاکی چیمپئن شپ کے لئے اسپانسر شپ حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد قومی ائیر مارشل نور خان ہاکی چیمپئن شپ کو ملتوی کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے اس ایونٹ کے لئے کئی اداروں سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نےسابق ہاکی اولمپئینز کی جاری مہم کو سامنے رکھتے ہوئے فوری تعاون سے انکار کردیا۔ امکان ہے کہ قومی ایونٹ اب عید الفطر کے بعد کراچی میں ہوگا۔