• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس پاکستانی وزیر اعظم کے بیان کو بی جے پی کیخلاف استعمال کر رہی ہے، بھارتی وزیر

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع نر مالاسیٹھا رامن نے کہا ہے کہ کانگریس بی جے پی کو الیکشن میں ہرانےکیلئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو استعمال کر رہی ہےجس میں انہوں نے کہا تھا اگروزیر اعظم مودی کی پارٹی الیکشن میں دوبارہ جیت گئی تو بھارت کے ساتھ امن مذاکرات اور مسئلہ کشمیر حل ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کئی رہنما مودی حکومت کے خلاف مدد مانگنےکیلئے پاکستان جا چکے ہیں۔

تازہ ترین