• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،شوہر کے موبائل سے پریشان بیوی تھانے پہنچ گئی

مردان(جنگ نیوز) شو ہر کے موبائل فون زیادہ استعمال کرنے پر بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی،بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر رات بھر موبائل میں مصروف رہتا ہے، جبکہ خواتین سے بھی باتیں کرتا رہتا ہے ۔شوہر کی شکایت کرتے ہوئے بیوی نے کہا کہ اس کا شوہر فیس بک پر خواتین کے ساتھ پینگیں بڑھارہا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی رپورٹ تھانے میں درج نہیں ہوسکتی۔ہیڈ محرر نے کہا کہ فون کے غلط استعمال کی رپورٹ کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین