اوکاڑہ ،صدر گوگیرہ( نمائندہ جنگ،نامہ نگار) چوروں نے حساس ادارے کے سابق ملازم کو فائرنگ کر کےہلاک کر دیا ،گائوں 41جی ڈی میں بکریاں چرانےوالےدوافراد نےعبدالستارکو گولی ماردی جو اسپتال لے جاتے دم توڑگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گاوئں 41جی ڈی کا رہائشی ریٹائرڈ فوجی عبدالستار ولد مہردین اپنے گھر کی بیٹھک کے چبوترے پر سویا ہوا تھا، رات تین بجے اس کی آنکھ کھلی تو دو افراد بکریاں چرا کر لے کر جا رہےتھے عبدالستار نے انہیں للکارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ،گولی لگنے سے عبدالستار شدیدزخمیہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا،مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ ملزمان مسروقہ بکریاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مسروقہ بکریاں تحویلمیں لے لیں اور مقتول کینعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔