• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شنگھائی میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا سالانہ میلاسج گیا ہے جہاں دنیا بھر سے مشہورلگژری برانڈز کی قیمتی،جدید اور چمکتی دمکتی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

ہر سال منعقدکئے جانے والے جدید گاڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر سے کئی مشہور لگژری برانڈز کی ایک سے بڑھ کر ایک پرآسائش، بہترین ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار ، اعلی ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔

رواں برس جدید الیکٹرک کاریں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے گاڑیوں سے سجا یہ میلا عوام کے لئے 25اپریل تک جاری رہے گاجس میں ہزاروں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین