• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان انڈر 19 ویمن کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو شکست

سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن انڈر 19 نے جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کو 47 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم کے 125 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 78 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 125 رنز بنائے جبکہ راویل فرحان 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کی ٹیم 18ویں اوور میں 78 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے ماہنور زیب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

سیریز کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید