ایرانی ٹی وی پر جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب کی نیول کمان نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت اور ان کے فوجی سازوسامان پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی اب اُس وقت کے قریب پہنچ رہے ہیں، جب ایران کی مسلح افواج خطے کے پانیوں میں امریکی سینٹ کام کے خلاف آپریشن شروع کرنے والی ہیں۔
پاس دارانِ انقلاب نے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا ’’انتظار کریں اور دیکھیں ۔‘‘