• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمےکی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید مہلت طلب کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعدایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ مکمل رپورٹ جمع کرائے نہ جانے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مناسب رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
تازہ ترین