• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج تیلی کا اسد عمر کے استعفی ٰ پر اظہار تشویش

چیئرمین بزنس مین گروپ سراج تیلی اور صدرکراچی چیمبرنے اسد عمرکے استعفے پر تشویش کا ظہار کیا ہے ۔

سراج تیلی نے کہا کہ یہ درست وقت نہیں ہے، اسد عمرکواس وقت نہیں جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسدعمرکومعاشی بحران کے لیے اکیلا ذمے دارنہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

سراج تیلی نے کہا کہ وزارت خزانہ کی پوری ٹیم اور متعلقہ سیاست دانوں سے بھی استعفے لیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کواس حال پر پہنچانے کا ذمے دار صرف اسد عمر نہیں بلکہ پوری ٹیم ہے۔

تازہ ترین