• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے مخلص لوگوں کو قید رکھا جارہا ہے، مفتی فضل احمد

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے تحریک لبیک پاکستان کے بانی اور سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری کی ضمانت مسترد کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت انتہائی خراب ہے، ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائوں کی اپیل ہے اور عمران خان حکومت علما کرام اور اسلام پسند قوتوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہی ہے جو ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا، عمران خان کو بھی آخر اپنے انجام کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے قائدین ملک میں اسلامی نظام پاکستان کو مدینے جیسی ریاست بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں حکومت نے جو ظلم اور جبر کا راستہ اختیار کر رکھا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران ملک میں انصاف اور امن نہیں چاہتے ہیں جن لوگوں کو کرپشن اور لوٹ مار میں سزائیں ہوئی تھیں انہیں رہا کیا جارہا ہے اور پاکستان کے ساتھ مخلص اور جان دینے والوں کو پابند سلاسل کر رکھا ہے، عمران خان جس راستے پر چل رہے ہیں اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے لئے ایسے اقدامات کر رہے ہیں اس سے وہ پاکستان کے قیام کے مقاصد اور دو قومی نظریے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ تحریک لبیک کی قیادت اپنے موقف اور ملک میں نظام مصطفیٰ کی خاطر کوئی کی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، عمران خان اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے اسلام پسند قوتوں کو نشانہ بنارہے ہیں اور وہ اپنے ناپاک عزائم اور مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ملک اور قوم کے مفاد میں ہے کہ حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں کو بند کر کے تحریک لبیک کی قیادت اور کارکنوں کو رہا کرے۔
تازہ ترین