• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنوع کورسز معاشرے ،ملکی صنعت اور طلبہ کیریئر کیلئے ناگزیر ہیں ، ڈاکٹر محمد آصف

پشاور (خصوصی نامہ نگار) وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ نئے متنوع کورسز وقت کے تقاضوں سےہم آہنگ ہو کر معاشرے، ملکی صنعت اور طلبہ کے کیریئر کے ناگزیر ہیں ، اکیڈیمک کونسل ارکان جدید عالمی اور ملکی رجحانات کو نصاب میں شامل کرنے کے لئے نئے کورسز آگے لائیں تاکہ طلبہ کے لئے آسانیاں پیدا ہوں، وہ اکیڈیمک کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھےجس میں کونسل کے ارکان کے علاوہ رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل اور شعبوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نئے بی ایس اور پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ نصاب پر بحث کی گئی ، ترامیم اور کوڈنگ کیلئے نظرثانی نصابی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، شعبہ پولیٹکل سائنس کے نئے بی ایس کورس پولیٹکس اینڈ پارلیمنٹری سٹڈیز ، جرمیات ،شعبہ اقتصادیات سے پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ ان ڈویلپمنٹ اکنامکس سمیت دیگر کورسز کو ترمیمی نصابی کمیٹیوں کے حوالےکیا گیا، نئی داخلہ پالیسی پر غورو غوض کیلئے سینئر اساتذہ پر مشتمل جبکہ سالانہ سسٹم اور سمسٹر سسٹم میں مارکس کنورژن معاملے کو دیکھنے کیلئے پالیسی ، پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام جامعہ پشاور کے زیر سایہ شروع کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جنہیں متوقع اگلی سینڈیکیٹ تک کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔وائس چانسلر نے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ ایجنڈا سافٹ کاپی میں لایا جائے تاکہ پیسوں کا کم سے کم خرچہ ہو، انہوں نے کہا کہ پیپر لیس اکانومی کا فروغ ادارے کی ترجیحات میں شامل ہےیونیورسٹی انتظامیہ کیمپس مینجمنٹ سلوشن کو تیزی سے رائج کرنے کا بندوبست کر رہی ہے جس سے طلباء و طالبات اپنی علمی ضروریات سے آگاہ رہیں گے۔اجلاس میں دوسری نشست تک موخر کر دیا گیا۔
تازہ ترین